براز بنیادی ضرورت ہیں، ان پر vat نہیں عائد کیا جانا چاہیے، ریڈیو گرافرز

April 19, 2024

لندن (پی اے) ریڈیو گرافرز کا کہنا ہے کہ براز بنیادی ضرورت ہیں، ان پر VAT نہیں عائد کیا جانا چاہئے۔ ریڈیوگرافرز سوسائٹی کی سالانہ کا نفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریڈیوگرافرز کا کہنا تھاکہ اس ٹیکس سے بڑی تعداد میں خواتین متاثر ہوتی ہیں اور اسے مساوات ایکٹ کے تحت امتیازی کہا جاسکتا ہے۔ ریڈیوگرافرز ایکسرے، ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین، جس سے لوگوں کے امراض اور ان کی نوعیت کا پتہ لگایا جاتا ہے۔ اگرچہ bra پہننے سے کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور کوئی مرض لاحق نہیں ہوتا لیکن بڑے سائز کا bra پہننے سے خاص طورپر D اور اس سے بڑے سائز کا bra پہننے کی صورت میں چھاتیوں کے وزن کی وجہ سے پیٹھ اور گردن میں درد محسوس ہوسکتا ہے جبکہ اعلیٰ معیار کے اور صحیح فٹنگ کے bra پہننے سے یہ شکایت اور عضلاتی اور استخوانی ہڈیوں کے مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔ کانفرنس میں شریک مندوبین bra کو بھی حیض کے دوران استعمال ہونے والی اشیاء کے زمرے میں شمار کر کے اسے بنیادی ضرورت کی شے قرار دیتے ہیں اور ان کا استدلال یہ ہے کہ اس پر VAT عائد نہیں کیا جانا چاہئے۔ 2021میں برانڈز، ریٹیلرز اور خواتین کے گروپوں اور ماحولیات کے ماہرین کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے بعد جنوری میں دوران حیض استعمال ہونے والے bra پر VAT ختم کردیا گیا تھا، جن خواتین نے بریسٹ کینسر کی سرجری کرائی ہو، خواہ وہ سرجری کسی بھی قسم کی ہو، انھیں بعض قسم کے براز کی خریداری پر VAT سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔