افتخار قیوم مرزا تحریک انصاف میرپور سٹی کے صدر مقرر

April 19, 2024

برمنگھم (نمائندہ جنگ) افتخار قیوم مرزا کی بطور سٹی صدر تحریک انصاف میرپور نامزدگی نوجوانوں میں نئی روح پھونک دے گی اور میرپور کی مقامی سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔ان خیالات کا اظہار اوورسیز کمیونٹی رہنما رؤف مغل، چوہدری خلیل، سردار خان، جاوید بٹ اور دیگر نے افتخار قیوم مرزا کی نامزدگی پر کیا اور کہا کہ آزادکشمیر کے سب سے بڑے ضلع میرپور میں مرکزی قیادت کی مشاورت سے نامزدگی احسن اقدام ہے۔ افتخار قیوم مرزا آزادکشمیر کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، تحریک آزادی کشمیر اور رفاع عامہ کے کاموں میں وجہ شہرت رکھنے والے افتخار قیوم میرپور کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے جو نوجوانوں کیے مشعل راہ ہو گی۔ افتخار قیوم مرزا اوورسیز کشمیری ہیں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم ہیں، یہاں بھی کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کرتے رہے ہیں، برطانیہ سے چلنے والے تحریک آزادی کشمیر کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہروں میں ہراول دستے کا کردار کرتے رہے ہیں۔ افتخار قیوم مرزا نے اپنی عملی سیاست کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور سے کیا اور حصول روزگار کیلئے برطانیہ منتقل ہوئے اور اب میرپور شفٹ ہو گئے ہیں ۔