یورپی ملکوں میں PIA پروازوں پر آئندہ ماہ پابندی ہٹنے کا امکان

April 19, 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی ایئر لائن کی نجکاری سے قبل ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازوں پر آئندہ ماہ پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کا اجلاس طارق باجوہ کی صدارت تین گھنٹے تک سلام آباد میں ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق تیاریوں اور پیرس و نیدرلینڈز کے ہوٹلز سمیت اثاثوں کے حوالے سے شعبہ ورکس نے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازمین کے حوالے سے بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی ساتھ ہی بتایا گیا کہ پی آئی اے پروازوں پر آئندہ ماہ یورپی ملکوں میں پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی، یورپی ملکوں میں بحالی سے پی آئی اے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے تازہ تفصیلات پر بورڈ کو آگاہ کیا گیا۔