ملزمان کے خلاف کارروائی اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے:گلشن بی بی کی دہائی

April 19, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سورج میانی کے علاقہ بستی ٹھٹھی سندیلہ کی رہائشی گلشن بی بی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ملزمان مہوش اور سوہنیا نے گھر میں داخل ہو کر بیٹے امان اللہ کی تنخواہ 25 ہزار روپے اٹھا لی جب وہ واپس جانے لگے تو اسی اثناء میں بیدار ہو گئی جب انہیں رکنے کی کوشش کی تو وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر عرفان کے ساتھ موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے، 15 پر کال کی مگر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا ملزمان کی ملی بھگت سے ہمارے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرا دیا اور گھر میں گھس کر واشنگ مشین ،سلائی مشین سمیت دیگر ساماناٹھا کر لے گئے ،آر پی او سی پی او ملتان ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تحفظ فراہم کریں ۔