صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سےجوائنٹ سیکرٹری ن لیگ میاں رزاق حسین کی ملاقات

April 19, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازجلد ملتان کا دورہ کریں گی ،انہیںمزدوروں کے مسائل کا ادراک ہے ، ان کو حل کیا جائے گا اورورکرز ویلفیئر سکول اور سوشل سکیورٹی ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے علاج معالجہ کے معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور رہنما جوائنٹ سیکرٹری ن لیگ و سابق ممبر ضلع کونسل ملتانمیاں محمد رزاق حسین سے ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت نےراشن سکیم بہترین طریقہ سے چلائی ور اب روٹی اور نان سستے کر دیئے ہیں،جلد ہی مہنگائی کم ہوگی اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔