زکریا یونیورسٹی سے ایک اور موٹر سائیکل چور ی

April 19, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی سے ایک اور موٹر سائیکل چور ی ہوگئی تفصیل کے مطابق ایک طالب علم نے اپنی موٹرسائیکل کو سیف پارکنگ سے باہر کھڑا کیا جس کو نامعلوم چور تالہ توڑ کر لے گئے جس کی سی سی ٹی فوٹیج سے تصویر نکال کر کیمپس میں جگہ جگہ آویزاں کردی گئی ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالب علم سیف پارکنگ میں گاڑی کھڑا کریں ورنہ نقصان کے ذمے دار نہیں ہوں گے ۔