ڈپٹی کمشنرکا میٹرک امتحانات کیلئے قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

April 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے میٹرک امتحانات کے سلسلے میں قائم مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات پر بریفننگ لی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سی ای او ایجوکیشن فیض احمد نے بریفننگ دی۔رضوان قدیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ میڑک امتحانات کے موقع پر امتحانی مراکز میں بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے تاکہ امیدواروں کو خوشگوار اور پرامن ماحول فراہم کیا جاسکے ۔