صدر نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا

April 20, 2024

اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔ ایوان صدر میں جمعہ کو پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔