جامعہ کراچی ایرانی خاتون اول کی تصنیف کی تقریب رونمائی کی میزبانی کریگی

April 20, 2024

کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر منگل 23اپریل کو ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ کی خصوصی تحریر کردہ کتاب ’’نسوانی زندگی کا مزہ‘‘ کی تقریب رونمائی کی میزبانی کرے گی اس موقع پر سیمنار بھی ہوگا جس سے ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی خطاب کریں گی۔ ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ کی کتاب کا خصوصی طور پر اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے اور اسے جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز شائع کرے گی ۔ جامعہ کراچی کے مطابق ایرانی خاتون اول کی کتاب کا مواد شعبہ اسلامک لرننگ میں پڑھائے جانے والے "اسلام اور عورت" کے کورس کے لیے مددگار ہے۔