خودکش دھماکے کی رپورٹ مرتب، حملہ آور کا سر اور ٹانگیں مل گئیں، دستی بم، رائل گرنیڈ برآمد

April 20, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بم ڈسپوزل یونٹ نے دھماکے کی رپورٹ مرتب کر لی۔رپورٹ کے مطابق جاپانی ڈیلیگیشن کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا۔خود کش حملہ آور کے سر اور ٹانگیں ملی ہیں اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔دوسرے حملہ آور کو موقع پر ہلاک کیا گیا۔حملہ آور کے بیگ سے 4عدد ہینڈ گرنیڈ ،3 عدد رائفل گرنیڈ،3 عدد میگزین ،پانی کی بوتل،پیٹرول کی بوتل ملی جبکہ دھماکہ کرنے والے دہشت گرد کی جیب سے ایک عدد ہینڈ گرینیڈ ملا جبکہ ایک عدد ہینڈ گرینیڈ اس کے ہاتھ میں تھا۔