قومی ماحولیاتی میلہ27اپریل کو ہو گا

April 20, 2024

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی دارالحکومت میں یہ فطرت کا وقت ہے کے موضوع پر قومی ماحولیاتی میلے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ میلہ نیشنل کلینر پروڈکشن سنٹرکے زیراہتمام پاک ای پی اے اور سی ڈی اے کے تعاون سے 27اپریل کو روز اینڈ جیسمین گارڈن میں منعقد کیا جائے گا ۔ یہ قومی ماحولیاتی میلہ 2013 ءسے ہر سال منعقد کیا جاتاہے جس کا مقصد ماحولیاتی چیلنجوں کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا اور معاشرے کے مختلف افراد کو ان معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔