گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما عبدالحمید خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

April 20, 2024

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

گلگت بلتستان کے قوم پرست رہنما عبدالحمید خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ جب حکومت میں تھے تو کسی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار نہیں تھے، ان کو باجے بجانے ہیں تو پارلیمنٹ اس کا فورم نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فلور پر یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سگریٹ پئیں، بینڈ باجے لائیں اور دھمال ڈالیں، پارلیمنٹ کے فلور پر تو آپ پانی نہیں پی سکتے، باجے بجانے سیٹی بجانے کے لیے دوسرے فورم پر رابطہ کریں۔

اس موقع پر نیّر بخاری نے کہا کہ آصف زرداری کے پاس جو سیاسی وژن ہے شاید ہی کسی کے پاس ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اضافی چینی ملک میں موجود ہے ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔