اسلام آباد میں ’’مکہ اتحاد برائے دفاع‘‘ کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ و دفاع شریک ہیں۔
تینوں ممالک کے انٹیلی جنس چیفس بھی اجلاس میں شریک ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کے اسٹریٹیجیک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی میں تینوں ممالک کے دو، دو نمائندے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود بھی شریک ہیں، جنرل نعمان محمود اجلاس کے انتظامی و ادارہ جاتی رابطوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے دو اجلاس سعودی عرب اور ترکیہ میں ہوچکے ہیں، اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں شام کی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے، جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حتمی نام کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا، خطے بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال، یمن سعودی عرب جنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔