• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر اور آفتاب شیر پاؤ کا مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فون پر رابطہ کرکے سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

 جے یو آئی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کی مبینہ نظر بندی اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوام سے رابطوں سے روکنا کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔

آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف جاری مہم اور مبینہ نظر بندی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر انتقام اور کردار کشی قابلِ افسوس ہے۔

قومی خبریں سے مزید