غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کی جائے، آر ڈی اے

April 21, 2024

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے ٹی چوک جی ٹی روڈ روات راولپنڈی کے قریب اور موضع ترہیہ چک بیلی لنک روڈ پر دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو منظوری کے بغیر ڈویلپمنٹ اور مارکیٹنگ پر نوٹس جاری کر دیئے ۔ ترجمان آر ڈی اے نے کہا ہے کہ عوام ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے آر ڈی اے سے چیک کریں۔