اٹک: بچے کی گلا کٹی لاش برآمد

April 21, 2024

ـــ فائل فوٹو

ضلع اٹک کی تحصیل حضرو سے 13 سال کےبچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی شناخت اشعر کے نام سے ہوئی جو باسیہ گاؤں کا رہائشی تھا، بچہ گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچے کے جسم پر زخموں کے نشان ہیں اور اس کا گلا کٹا ہوا ہے۔

پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔