محکمہ ایکسائز پنجاب کا ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کیلئے 26 بینکوں کو خط

April 21, 2024

محکمہ ایکسائز پنجاب نے لیز شدہ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کےلیے پاکستان بھر کے 26 بینکوں کے صدور کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف نے کہا ہے کہ 14 دن میں ٹوکن ٹیکس ادانہ ہونے پر گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ بینکوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

تمام بینکوں کے ہیڈز کو لکھے گئے خط میں 18 ہزار سے زائد نادہندہ گاڑیوں کا معاملہ شامل ہے۔

محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے پر تادیبی کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بینک اپنی لیز شدہ گاڑیوں کی ماہانہ اقساط بمعہ سود وصول کرتے ہیں۔

خط میں واضح طور پر کہا گیا کہ نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ اور 100 فیصد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور بینکوں کی جائیداد کی قرقی کے لیے قانونی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔