وزیر خزانہ کی ڈی آئی خان میں کسٹمز ملازمین پرفائرنگ کے واقعہ کی مذمت

April 21, 2024

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب (فائل فوٹو)۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈی آئی خان میں کسٹمز ملازمین پرفائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سے تعزیتی بیان میں وزیر خزانہ نے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے 2 ملازمین کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس کڑے وقت میں ہم مکمل طور پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیرخزانہ نے زخمی کسٹمز ملازمین کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ انھوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انھوں نے کہا ایف بی آر اور پاکستان کسٹمز اسمگلنگ کے خاتمے کیلیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔