مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کی پولیس ریسپانس رپورٹ تیار

April 21, 2024

کراچی پولیس نے مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کی پولیس ریسپانس رپورٹ تیار کرلی۔

پولیس حکام کے مطابق 2 دہشت گردوں نے غیر ملکی مہمانوں کے کانوائے پر حملہ کیا، خودکش دھماکا ہوتے ہی ساتھی ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق 300 میٹر دور مخالف سمت میں کھڑی پولیس موبائل نے فوی ریسپانس کیا اور جائے وقوع پر پہنچتے ہیں پوزیشن سنبھالی۔

پولیس حکام کے مطابق ریتی اور بلاک کے پیچھے موجود دہشت گرد سیکیورٹی گارڈ اور مہمانوں پر فائرنگ کر رہا تھا، ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے ریتی اور بلاک کے پیچھے چھپے دہشت گرد کو سر پر ایک گولی ماری، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ملزم کی ہلاکت بڑے ہتھیار کی گولی سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کا ریسپانس ٹائم 2 منٹ سے کم ہے، ویڈیو میں اہلکاروں کو بہادری سے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔