روزنامہ جنگ ادارتی صفحے کے انچارج حیدر تقی انتقال کر گئے

April 22, 2024

سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے ادارتی صفحے کے انچارج سید حیدر تقی انتقال کر گئے۔

سید حیدر تقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔

حیدر تقی پاکستان کے معروف فلسفی اور روزنامہ جنگ کے سابق مدیر سید محمد تقی کے بیٹے تھے۔

رئیس امروہوی ان کے تایا اور جون ایلیا ان کے چچا تھے، سید حیدر تقی نے اہلیہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔