پی پی کی ڈاکو راج کی حمایت عوام پر ظاہر ہوچکی، ایم کیو ایم

April 22, 2024

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے مئیر کراچی مرتقضی وہاب کے بیان پر کہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم پربے سروپا،لغو اور الزامات برائے الزامات لگانے کے بجائے اپنی پارٹی کے طرز سیاست کو تنقید کا نشانہ بنائیں، پی پی رہنماؤں کی ڈھٹائی، نااہلی، کرپشن اور ڈاکو راج کی حمایت عوام پر ظاہر ہوچکی ہے،وزراء کی کی گاڑیوں میں اسلحہ اسمگل ہوتا ہے،پولیس کو بھی سیاست اور جرائم میں ملوث کیا جارہا ہے، پورے پاکستان کے میڈیا نے دکھایا کہ کسطرح انکے وزراء کی کی گاڑیوں میں اسلحہ اسمگل ہوتا ہے، مرتضی وہاب ماضی میں کراچی میں اغوا برائے تاوان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا زکر کر رہے ہیں، ان ہی کے وزیر داخلہ نے لاکھوں اسلحہ لائسینس جاری کئے جس کی وجہ سے قتل و غارت کا بازار گرم ہوا، ار 13 -2012 میں گینگ وار کو لیاری اور پورے کراچی کی دیگر کچی آبادیوں میں امن کمیٹیوں کے نام پر کون سپورٹ کرتا تھا سب جانتے ہیں، گینگ وار کے دہشت گرد کھلم کھلا شہر کے تاجروں کو بھتہ خوری کی پرچیاں بھیجا کرتے تھے اور نہ ملنے پر قتل کر دیا کرتے تھے، پولیس کو پولیسنگ کے بجائے سیاست اور کرائم میں پیپلزپارٹی کے وزراء ملوث کر رہے ہیں، گذشتہ پندرہ برس میں پولیس میں ہونے والی تمام بھرتیوں کی اسکروٹنی کی جائے، پیپلزپارٹی کے شرمناک طرز عمل پر ایم کیوایم بھرپور آواز بلند کرتی رہیگی، اگر پیپلزپارٹی کا طرز عمل تبدیل نہ ہوا تو ایوانوں کے ساتھ سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔