نجی سکول کے سٹور روم میں آتشزدگی

April 23, 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) خیابان سر سید کے نجی سکول میں شارٹ سرکٹ سے بالائی منزل میں سٹور روم میں آگ بھڑک اٹھی۔ تمام سکول کے بچوں اور سٹاف کو بحفاظت سکول کے سامنے شہباز شریف کالج میں منتقل کر دیا گیا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی آغا شہاب مقصود موقع پر پہنچ گئے ۔