بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے، بیرسٹر گوہر

April 23, 2024

فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے۔

ایک بیان میںبیرسٹر گوہر نے کہا کہ رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد سے متعلق تفصیلات کو بھی مخفی رکھا گیا، ہمیں رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کی اطلاع تک نہ دی گئی۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ معلومات کی فراہمی سے گریز کر کے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمے داری حکام بالا پر عائد ہوتی ہے۔