کرپشن سے سندھ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا ہے، ایاز لطیف پلیجو

May 17, 2024

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کرپشن سے سندھ کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا۔

شکارپور میں تقریب سے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ دو دہائیوں سے سندھ میں گورننس اور روزگار کا شدید بحران ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن لیں لیکن ان کے اہل خانہ کو نشانہ نہ بنائیں۔

قومی عوامی تحریک کے سربراہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن کرکے صوبے کو کھنڈرات میں بدل دیا، انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ کئی دہائیوں سے اپنے حقیقی نمائندے نہیں چن سکے ہیں، خواین اور اقلیتوں کے تحفظ اور برابری سے پاکستان کو کامیاب بنانا ہوگا۔