خالد مقبول کے گورنر سندھ سے متعلق تعریفی کلمات

May 17, 2024

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے متعلق تعریف کلمات کہہ دیے۔

ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کامران ٹیسوری کے آنے کے بعد سے گورنر ہاؤس میں رنگ اور توانائی آئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں روزگار اسکیم کی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا تھا کہ آج وہ دن آگیا ہے، بزنس کےلیے دی گئی رقم واپسی نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھے بزنس پروپوزل کے لئے رقم فراہم کرنے اعلان کیا تھا، کئی افراد کو کاروبار کے لیے آج لاکھوں روپے دیے گئے۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں بزنس پروپوزل پیش کرنے والوں کے انٹرویو ہوئے، جن میں سے بعض کی موقع پر ہی منظوری دی گئی۔