پی آئی اے کی اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی میں فنی خرابی

May 17, 2024

علامتی فوٹو

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 781 میں فنی خرابی ہوگئی، جس کے بعد پرواز کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ خان کے مطابق جہاز میں فنی خرابی معمولی نوعیت کی ہے، کپتان نے طویل پرواز جاری رکھنے کے بجائے واپسی کو ترجیح دی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پرواز کی دوبارہ روانگی کا شیڈول کل دوپہر ایک بجے ہے۔