اسلام آباد: ایف آئی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو میں میڈیکل اسٹور پر چھاپا

April 24, 2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں نجی میڈیکل اسٹور پر چھاپا مارا۔

ترجمان ایف آئی اے مطابق چھاپے کے دوران جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد ہوئیں جنہیں ڈریپ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپا مار کارروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد ادویات بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جارہی تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔