گھوٹکی، ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دو اہلکاروں سمیت 4 افراد بازیاب

April 25, 2024

فائل فوٹو

پولیس نے گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد اغواء ہونے والے دو پولیس اہلکاروں اور 4 شہریوں کو بازیاب کرالیا۔

گھوٹکی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مختلف مقامات پر حملے کرکے 8 افراد کو اغواء کرلیا تھا۔

حملے کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی سکھر نے کہا کہ جہاں لڑائی یا جنگ ہوگی، وہاں نقصان تو اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔