قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے2009ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیٹھک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے پرانی یادیں تازہ کیں۔
کھلاڑیوں نے 2009ء کے ورلڈ کپ فائنل کی جھلکیاں دیکھیں، قومی پلیئرز میچ کے دوران ہونے والی دلچسپ باتیں یاد کرتے رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں 2009ء کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔
اسکواڈ کے کھلاڑی نمائشی میچ کے لیے ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔