کلاکوٹ تھانے پر حملہ کیس، عدم ثبوت پر لیاری گینگ کے کمانڈر ملا نثار بری

April 28, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمپلیکس/ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلاکوٹ تھانے پر حملے کے کیس میں عدم ثبوت پر لیاری گینگ کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا۔پراسیکیوشن گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار پر جرم ثابت کرنے میں ناکا م رہی۔ لیاری گینگ وار کے کارندوں کے ساتھی کی ہلاکت پر کلاکوٹ تھانے پر حملے کے کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔عدالت نے عدم ثبوت و شواہد کی بناء پر لیاری گینگ کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا۔