پاکستانی کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکنلین آج ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں

April 28, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستانی کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکنلین نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ویزہ رَد ہونے کی بڑی وجہ فارم بھرتے ہوئے غلطی کرنا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف سوالوں کے جواب میں کینیڈین ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ میں روزانہ دوپہر کو پاکستانی کھانا کھاتی ہوں۔ مجھے مصالحہ دار کھانے بہت پسند ہیں۔ ویزہ پراسس میں تاخیر کی شکایت سے بخوبی آگاہ ہوں۔ کینیڈا میں ڈاکٹر، نرسز اور دوسرے پیشہ ور افراد کی ہمیشہ ضرورت رہی ہے۔ تفصیلی گفتگو ناظرین سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کی میزبانی میں اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔