عالمی صورتحال انتہائی کشیدہ، غزہ انسانی المیہ بن چکا ہے، ضیاء عباس

April 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیدضیاعباس نے کہاہے کہ عالمی صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہے، غزہ کی صورتحال انسانی المیہ بن چکا ہے، فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ بری طرح اسرائیل کے حق میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔ ایران نے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی مگر دیگر اسلامی ملکوں نے فلسطین کے عوام کے ساتھ صرف زبانی یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی اسلام متحد ہوکر کشمیر اورفلسطین میں بھارت اور اسرائیل کے مظالم کو روکنے کے لیے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرکے ایک ایسی پالیسی تشکیل دیں، جس سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک دباؤ میں آسکیں۔