غزہ میں امریکی اسلحے کے استعمال پر ڈیموکریٹک سینیٹر کا محکمہ خارجہ سے استفسار

April 29, 2024

واشنگٹن (جنگ نیوز) ایک امریکی ڈیموکریٹ سینیٹ کرس وان ہولن نے محکمہ خارجہ سے استفسار کیا ہے کہ آیا بائیڈن انتظامیہ نے اس رپورٹ کے بعد کچھ سینئر امریکا حکام کی رائے میں اسرائیل کی یقین دہانیاں قابل اعتبار نہیں، اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا؟ اس رپورٹ نے بائیڈن انتظامیہ کی ساکھ کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کردیئے ہیں کہ وہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لے رہی ہے؟ ایک بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے کچھ سینئر حکام نے وزیر خارجہ انٹولی بلنکن کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت اس قابل اعتبار اطلاعات نہیں ملیں کہ اسرائیل غزہ میں امریکا کے فراہم کردہ اسلحہ استعمال نہیں کررہا۔