عالمی سطح پر جنگیں اور جنگی ماحول دنیا کی معاشی تباہی کا پیش خیمہ ہے، سعودی وزیر خزانہ

April 29, 2024

ریاض (شاہدنعیم)سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے عالمی سطح پر جنگوں اور جنگی ماحول کو دنیا کی معاشی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے ʼدنیا کو امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔ʼ مملکت کی طرف سے اس امر کا اظہار اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے ثالثوں میں سے سب سے اہم ملک اور دیگر کی میزبانی کے دوران کہی گئی ہے۔امریکی وزیر خارجہ چین کے دورے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔کانفرنس کی میزبانی دنیا میں تیل پیدا کرنے والی اہم مملکت کر رہی ہے جو اپنے مملکتی ویژن 2030 کے تحت 2030تک توانائی کے وسائل کو پچاس فیصد تک تیل کے بجائے دیگر ذرائع پر منتقل کرنے کا ہدف رکھتی ہے اور 2060 تک تیل پر انحصار کا مکمل خاتمہ کر کے قابل تجدید ذرائع کو اختیار کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔