وکلاء اسلام آباد کے ججوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان بار کونسل

April 30, 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)پاکستان بار کونسل کے چھ ارکان نے ججوں کے خط کے معاملے پر اعلامیہ جاری کردیا ، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر کے وکلاء اور ہم پاکستان بار کونسل اسلام آباد کےججوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عدالتی امور میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں،سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے عناصر کو سزا دینے کے لیے فل کورٹ بنائی جائے،فل کورٹ روزانہ کی بنیاد پر کیس کو سنے اور فیصلہ کرے،ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز سے درخواست ہے وہ آئین کی پاسداری کے لیے 30 اپریل کو سپریم کورٹ اکٹھے ہوں۔