گلستان جوہر میں نجی کمپنی کی کیش وین سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

May 01, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں نجی کمپنی کی کیش وین سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے گئے،پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو شہری زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بختاور گوٹھ دبئی ہائوس کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں دو راہگیر 45 سالہ خلیل احمد ولد احمد بخش اور 60 سالہ ظفر اقبال ولد ولی محمدزخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں راہگیر ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے،دونوں راہگیروں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔