شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے، بڑھتے جارہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

May 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا معاشی حب مسلسل کئی برسوں سے مسائل کا شکار ہے،ملک بھر کا 50فیصد سے زائد ٹیکس دینے والا شہر کراچی لاوارث چھوڑ دیا گیا، پیپلز پارٹی 16 برس سے یہاں حکمرانی کررہی ہے،شہر کے مسائل حل نہیں ہورہے، بڑھتے جارہے ہیں ، کراچی کو پاکستان کا ماڈل سٹی بننا چاہئے تھا، سندھ پسماندہ ترین صوبہ بن چکا،کے الیکٹرک کرپٹ ترین ادارہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن نے وحدت ہائوس میں علامہ حیات عباس نجفی ، سید احسن عباس، ناصرالحسینی آصف صفوی اور نوشاد علی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا ، رہنمائوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ پانی،بجلی اور گیس کے لیے پریشان ہیں،گذشتہ چار ماہ میں 70 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائم میں جان سے گئے،کوئی حکومتی ذمہ دار ان کے گھروں پر داد رسی کو نہیں گیا ،میئر کراچی کو شہر کے مسائل کا علم ہی نہیں ،کے فور منصوبہ مسلسل تعطل کا شکار ہےکوئی پوچھنے والا نہیں ، ملک کا سب سے کرپٹ ترین ادارہ کے الیکٹرک ہے جو شہریوں پر مسلط کیا گیا ،آج بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔