ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 4 افراد زخمی

May 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاپوش چاندنی چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26 سالہ طلحہٰ رئیس زخمی ہوگیا ، نیو گولیمار خاموش کالونی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 23 سالہ نوین ولد سردار زخمی ہوگیا، صفورہ گوٹھ ،میمن اسپتال کے قریب واقع گھر میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 14 سالہ اریبا دختر اصغر احمد زخمی ہوگئی ، سائٹ اے میٹروویل ضیاء کالونی خالد بن ولید مسجد کے قریب واقع مکان میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 3سالہ عطااللہ ولد شمرون زخمی ہوگیا ۔