بلاول بھٹو‘ فریال تالپور سے ڈپٹی میئر سلمان مراد کی ملاقات

May 01, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی پراعتماد کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو اور پیپلز شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ڈپٹی میئر کراچی و صدر پیپلز پارٹی ضلع ملیر سلمان عبداللہ مراد نے ملاقات کی‘ ڈپٹی مئیر نے پارٹی قیادت کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا۔