مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

May 01, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں،یکم مئیمزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتاہے،ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ مزدور کے عالمی دن پر بھی عام مزدور طبقہ نان شبینہ کی تگ و دو میں مشغول دکھائی دیتا ہے۔