ریگل چوک سے پریس کلب تک آج محنت کش ریلی نکالی جائے گی

May 01, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مزدوروں کے عالمی دن پر بدھ یکم مئی کو سہ پہر 4بجے ’’محنت کش ریلی‘‘ ریگل چوک تا کراچی پریس کلب نکالی جائے گی، جس میں بڑی تعداد میں محنت کش بشمول خواتین، ٹرانس جینڈر، سیاسی و سماجی تنظیموں کے اراکین شریک ہوں گے۔