مختیارباچاکے انتقال پر نیشنل پارٹی کا تین روزہ سوگ کااعلان

May 03, 2024

اکوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے سابق صدر ترقی پسند و قوم دوست شخصیت مختیار باچا کے انتقال پر نیشنل پارٹی نے تین روزہ سو گ کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران پارٹی پرچم سرنگوں اورسیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، سیکرٹری جنرل سینیٹر جان بلیدی نے مختیار باچا کو ان کی طویل جدوجہد اور استقامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مختیار باچا کاانتقال نہ صرف نیشنل پارٹی بلکہ ملک بھر کے قوم وطن دوست ترقی پسند اور عوام دوست حلقے ایک عظیم اور باکردار سیاسی رہنما سے محروم ہوگئے ہیں پارٹی لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔