کچلاک : اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

May 17, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نے اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کچلاک ناصر اعوان نے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم بشیر احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا۔ کچلاک پولیس نے ایک اور کاروائی میں ملزم مصطفی سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔