چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر سے ملاقات

May 17, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی اور صوبائی کونسل کے رکن ندیم احمد خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں نے سینیٹر روبینہ خالد کو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات میں بلوچستان کی مستحق خواتین کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شمولیت اور بینفشریز کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔