جرمن قونصل جنرل کا اظہار تشکر

May 17, 2024

کوئٹہ (خ ن)جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بڈی بیئر کی تزئین و آرائش اور بحالی پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر)سعد بن اسد کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خیر مقدمی خط میں کہا ہے کہ وفاقی جمہوریہ جرمنی کی جانب سے کوئٹہ اور جرمن دارالحکومت برلن کے درمیان تعلق کو ظاہر کرنے والے بڈی بیئر کی بحالی اور تحفظ میں مدد کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بڈی بیئر رواداری اور افہام و تفہیم کی علامت کے طور پر کام کرتا ہے اور اپنے فوری اقدام کے ساتھ اپنی حمایت بڑھا کر واقعی ان اقدار کو برقرار رکھا ہے۔