جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،ایچ ایس ایف

May 03, 2024

کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک بیان میں بلوچستان کے مختلف جامعات کے اساتذہ و دیگر ملازمین کی طرف سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج،ہڑتال اور مظاہروں کو ملازمین و اساتذہ کا بنیادی و اولین حق قرار دیتے ہوئے اساتذہ ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت اور فیڈریشن کی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز کئی مہینوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ملازمین کے حق میں آواز بلند کرنے کے الزام میں بیوٹمز یونیورسٹی کے اساتذہ سہیل انور اور اکرمل بلوچ کو گرفتار کیا گیا جوکہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے ایک اعلیٰ تدریسی ادارے کے قابل احترام اساتذہ کی گرفتاری سے واضح ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ایک ایسا گروہ سرگرم عمل ہے جو نہیں چاہتی کہ یہاں کے طالب علموں کو اچھے ماحول میں تعلیمی سہولیات میسر آسکیں۔