سمگلنگ کی کوشش ناکام، کپڑا، بادام اور منشیات برآمد، 7 افراد گرفتار

May 03, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور بادام منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے کر سات افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی ہدایت پر ایس ایچ او صدر حاجی عبدالحئی گرانی نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نجی گن مین ایاز اور سلیمان شاہ کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 2رائفلیں اور متعدد راونڈ قبضہ میں لے لیا جبکہ منشیات فروش ا صغر کے قبضے سے 500گرام آئس برآمدکرلی ایک اور کارروائی میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 80فیصد کپڑے کی تھان 100بوری بادام قبضے میں لے کرکسٹم حکام کے حوالے کیا اسی طرح ایس ایچ او ائیرپورٹ عادل شاہ نے محمد افضل کے قبضے سے پستول بمعہ رائونڈ برآمدکرلئے ایس ایچ او سریاب راجہ بہزاد نے اشتہاری ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے مفرور ملزمان انبیاء اور شبیر احمد کو گرفتار کرلیا۔