کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

May 04, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سروس ایریا میں شامل 71 فیصد علاقے لوڈشیڈنگ سےمستثنیٰ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بقیہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ بلوں کی ادائیگیوں اور بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان 29 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک محدود ہے۔