فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

May 04, 2024

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

ایمان جمیل اور فراز اقبال نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل کا فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل میں رکھنے پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، بچوں کی والدہ فرحت شہزادی اور دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی، ان پر مقدمے کے وقت دونوں بچوں کی عمریں 16سال سے کم تھیں، بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں۔

عدالت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا، عدالت اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتی ہے۔