اے وی ایل سی نے نیوکراچی اتوار کار بازار میں کیمپ قائم کردیئے

May 06, 2024

کراچی(اے پی پی) اینٹی وہیکل اینڈ لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)کراچی نے گاڑیوں کی تصدیق کے حوالے سے شہریوں کو مفت سہولت فراہم کرنے اور چوری یا چھینی گئی مشتبہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کو روکنے کے لیے نیو کراچی اتوار کار بازارمیں کیمپ قائم کردیئے ہیں۔اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے وی ایل سی نے شہریوں کو مفت سہولت فراہم کرنے اور چوری یا چھینی گئی گاڑیوں کی خرید و فروخت کو روکنے کے حوالے سے کیمپ قائم کئے ہیں۔